اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا سے حالات ناخوشگوار

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسہ اب بھی جاری ہے اسی ضمن میں تقریباً 3800 سے زائدکیسز منظرعام پر آئے ہیں۔

گجرات میں کورونا سے حالات ناخوشگوار
گجرات میں کورونا سے حالات ناخوشگوار

By

Published : Nov 17, 2020, 11:03 AM IST

ریاست گجرات میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے لیکن کورونا سے ہلاک ہونے والے معاملے بھی کم ہو رہے ہیں، اور ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

گجرات میں کورونا سے حالات ناخوشگوار

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3800 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3808 ہوگئی ہے۔

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 926 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں کورونا سے حالات ناخوشگوار

خیال رہے کہ گجرات میں اب تک کل 189236 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 172972 ہوگئی ہے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1040 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 12456 معاملے ایکٹیو کیسز ہیں ان میں سے 62 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 12394 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3808 ہوگئی

وہیں دوسری جانب گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 6876665 ٹیسٹ ہوئے ہیں، جبکہ گجرات کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں 124، احمدآباد میں 210، وڈودرا میں 104، گاندھی نگر میں 34، بھاونگر میں آٹھ، بناس کانٹھا میں 16، راجکوٹ میں 96، سریندر نگر میں آٹھ، پاٹن میں 18، امریلی میں تین، جام نگر میں 17، مہسانہ میں 45 اور کچھ میں 20 معاملے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details