مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ گجرات کے 2 روزہ دورے پر آنے والے ہیں۔ امت شاہ 21 اور 22 جون کو اپنے انتخابی حلقہ گاندھی نگر کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر امت شاہ 3 فلائی اُوور کی نقاب کشائی کریں گے، اس کے علاوہ ویکسینیشن پروگرام کو فروغ دینے کے لیے وہ 3 ویکسینیشن مراکز کا افتتاح بھی کریں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کریں گے گجرات کا دورہ - Amit Shah will visit Gujarat
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 2 روزہ گجرات کے دورے پر آنے والے ہیں۔ امت شاہ 21 اور 22 جون کو اپنے انتخابی حلقہ گاندھی نگر کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر امت شاہ 3 فلائی آوور بریج کی نقاب کشائی کریں گے۔
22 جون کو امت شاہ اپنے پارلیمانی حلقے میں موجود 7 مقام پر شجرکاری پروگرام میں حصہ لیں گے۔ عام طور پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ گجرات دورے کے دوران براہ راست کوئی سیاسی میٹنگ نہیں کرتے لیکن اس بار کورونا وائرس کے معاملوں میں کمی کے بعد ان کے دورہ کے دوران سیاسی میٹنگ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امت شاہ نے اس قبل 2 فلائی اُوور کا آن لائن افتتاح کیا تھا۔ اب وہ خود آکر گاندھی نگر جانے والے راستے پر 3 فلائی اُوور بریج کا افتتاح کرنے والے ہیں۔ جس سے گاندھی نگر آنے جانے والوں کو ٹریفک سے کافی راحت ملے گی۔