گجرات حکومت نے گجرات کے آٹو رکشہ ڈرائیوروں میں اتحاد برقرار رکھنے کے لیے ان کو یونیفارم پہننے فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک آٹو رکشہ ڈرائیور کی وردی مقرر نہیں کی گئی تھی لیکن اب حکومت نے رکشا ڈرائیور کو لازمی طور پر بلیو وردی پہننے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔
ریلوے اسٹیشن میں کام کرنے والے قلیوں کے لیے تو پہلے سے ہی یونیفارم پہننا لازمی ہے۔ تاہم فور اسٹار اور فائیو اسٹار ہوٹل کے کار ڈرائیور کے لیے بھی سفید یونیفارم پہننے کا رول ہے لیکن ایک لمبے عرصے کے بعد گجرات حکومت نے رکشا ڈرائیور کے لیے یونیفارم پہننے کا خیال پیش کیا۔