اردو

urdu

ETV Bharat / state

جمیعت علمائے ہند، گجرات کی ناقابل فراموش خدمات

جمیعت علمائے ہند کی گجرات یونٹ کورونا وائرس کے موجودہ وقت میں بلا تفریق مذہب عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ گجرات یونٹ کے سکریٹری اسلم قریشی سے نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے خصوصی بات چیت کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ غیر مسلم جو اپنوں کی لاشوں کو چھونے سے بھی خوف کھا رہے تھے جمیعت علمائے ہند کے کارکنان نے آگے بڑھ کر ایسی لاشوں کی آخری رسومات ادا کیے۔

gj_ahd_02_juh covid khidmat_pkg_7205053
جمیعت علمائے ہند، گجرات کی ناقابل فراموش خدمات

By

Published : May 21, 2021, 2:17 PM IST

کورونا وائرس کے خطرناک حالات سے نمٹنے کے لیے حکومت کے علاوہ مختلف سماجی تنظیمیں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ ایسے میں جمیعت علمائے ہند، گجرات بھی کورونا کی مہلک وبا کے دور میں مختلف طریقوں سے خدمات انجام دے رہی ہے۔ جس میں خاص طور سے کووڈ سنٹرس، ایمبولینس، اناج کٹ، دوائیاں اور دیگر امداد کرتے ہوئے کورونا مریضوں کے کاندھے سے کاندھا ملاکر کھڑی ہے۔

دیکھیئے ویڈیو


جمیعت علمائے ہند گجرات کے سکریٹری اسلم قریشی نے کہا کہ مظلوم، مجبور و تکلیف زدہ لوگوں کے ساتھ کھڑے رہنا جمیعت علمائے ہند کا آئین ہے۔ جیسے ہی کورونا وائرس کا قہر برپا ہوا ویسے ہی جمیعت علمائے ہند نے گجرات کے تمام اضلاع کے کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں تک پہنچ کر ان کی تکلیف دور کریں۔ جس کے تحت سب سے پہلے ہم نے بناس کانٹھا میں 30 بیڈ کا کووڈ سینٹر شروع کیا۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگ اپنا علاج کرواچکے ہیں۔

اس کے علاوہ بروڈوہ ضلع کے ڈھبوئی گاؤں میں ایک مدرسے میں 100 بیڈ پر مشتمل آئسولیشن سنٹر شروع کیا گیا ہے، اس کے علاوہ جمیعت علمائے ہند کی جانب سے ایمبولینس کی خدمات بھی مہیا کی جا رہی ہے۔

جمیعت علمائے بروڈہ کے ذمہ دار مفتی عمران نے پانچ ہزار سے زائد سبھی کمیونٹی کی میتوں کو دفنایا ہے اور انتم سنسکار بھی کیا ہے. اسی طرح آگے بھی ہماری کوشش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details