شب برات کے موقع پر ہر سال قبرستان کو سجایا جاتا ہے- قبروں پر پھول چڑھائے جاتے ہیں، مردوں کی قبروں پر فاتحہ پڑھا جاتا ہے- قبرستان کے اندر باہر بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کا اژدہام دکھائی دیتا ہے۔
لیکن امسال کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے کہیں بھی ایسی رونق نہیں نظر آنے والی ہے، ایسے میں شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ شب برات ہر سال منائی جاتی ہے لیکن امسال دنیا کورونا کی وبا سے لڑ رہی ہے۔
شب برات کے موقع پر گھروں میں عبادات کرنے کی اپیل ایسے میں تمام خانقاہ، قبرستان کمیٹی اور علماء نے فیصلہ لیا ہے کہ ہم خود قبرستان کو صفائی کرکے شب برات پر کچھ ہی لوگ فاتحہ کریں گے، پھول چڑھائیں گے۔
باقی تمام عقیدت مندوں سے اپیل ہے کہ وہ اس موقع پر اپنے گھروں میں عبادت کریں، نماز ادا کریں اور ملک کو اس وبا سے نجات ملنے کی دعائیں کریں۔
انہوں نے کہاکہ شب برات پر روزہ رکھیں اور گھروں میں نماز ادا کرکے اللہ سے گناہوں کی معافی مانگیں۔ مرحومین کے نام پر فاتحہ دلائیں۔
انہوں نے بتایا کہ احمدآباد میں موجود شاہ عالم قبرستان کی خادموں نے صاف صفائی کردی ہے اور یہیں پر قبرستان کے ذمہ داران شب برات پر پھول بتی نیاز کریں گے۔ باہر سے کسی بھی عقیدت مند کو آنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ قبرستان لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہے لہٰذا لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔