اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک میں دو اسمگلر گرفتار، 84.60 لاکھ کا گانجہ ضبط - کرناٹک میں دو اسمگلر گرفتار

کرناٹک میں بنگلور پولیس نے منشیات کے دو اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے ٹھکانے سے 141 کلو 200 گرام گانجہ ضبط کیا ہے۔ جس کی قیمت تقریباً 84.60 لاکھ روپے ہونے کا اندازہ ہے۔

کرناٹک میں دو اسمگلر گرفتار، 84.60 لاکھ کا گانجا ضبط
کرناٹک میں دو اسمگلر گرفتار، 84.60 لاکھ کا گانجا ضبط

By

Published : Apr 14, 2021, 9:34 PM IST

پولیس نے بدھ کو بتایا کہ گرفتار کئے گئے لوگوں کی شناخت آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں ڈومری گڈا مندل کے رہنے والے چیڈا کرشنن اور کرناٹک چامراجنگر ضلع میں منجاپورا گاؤں کے رہنے والے مورتی کے طور پر کی گئی ہے۔

ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ کرشنن وشاکھا پٹنم کے اراکو گاؤں کے پہاڑی علاقوں میں رہنے والے قبائلیوں سے گانجہ خریدتا تھا اور مورتی کے ساتھ مل کر دونوں کرناٹک میں گانجہ بیچتے تھے۔

کورمنگلا پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور جانچ شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details