اردو

urdu

By

Published : Mar 1, 2023, 4:33 PM IST

ETV Bharat / state

ISIS Militants Sentenced آئی ایس آئی ایس کے دو عسکریت پسندوں کو این آئی اے کی خصوصی عدالت نے دس سال کی سزا سنائی

گجرات کے یاترا دھام چوٹیلہ چامنڈا مندر سمیت سوراشٹر کے دیگر علاقوں میں حملہ کرنے کی سازش کے الزام میں آئی ایس آئی ایس کے دو عسکریت پسندوں کو این آئی اے کی خصوصی عدالت نے دس سال کی سزا سنائی ہے۔

ISIS Militants Sentenced
ISIS Militants Sentenced

احمدآباد: ریاست گجرات کے مشہور یاترا دھام چوٹیلہ چامنڈا مندر سمیت سوراشٹر کے علاقوں میں لون ولف اٹیک کرنے کی خطرناک سازش کرنے کے الزام میں آئی ایس آئی ایس کے دو عسکریت پسندوں کو این آئی اے کی اسپیشل کورٹ نے دس سال کی سزا سنائی۔ اس معاملے میں وسیم عارف رامودیا اور نعیم عارف رامودیا کو این آئی اے عدالت نے دس سال کی سزا سنائی ہے۔ یہ گجرات میں آئی ایس آئی ایس کے دہشت گرد کو سزا سنائے جانے کا پہلا معاملہ ہے اس وجہ سے این آئی اے کی خصوصی عدالت کے اس فیصلہ کو بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

غور طلب ہے کہ کچھ وقت پہلے سوراشٹر کے کچھ علاقوں میں چھوٹیلا چامنڈا مندر سمیت لون ؤلف حملے کی سازش کے بارے میں معلومات ملتے ہی گجرات اے ٹی ایس نے بھاؤ نگر اور راجکوٹ میں نظر رکھی تھی اس کی بنیاد پر اے ٹی ایس نے بھاؤ نگر اور راجکوٹ سے آئی ایس آئی ایس کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا اور ان لوگوں کے پاس سے اے ٹی ایس نے بم بنانے کا سامان بر آمد کیا تھا، جس میں کچھ شناختی ثبوت 58 گرام گن پاؤڈرَ جہاد کے لیے لٹریچر مفتی عبدالسمیع قاسمی کی 127 تقاریر کی pdf فائل، موبائل فون، لیپ ٹاپ، پین ڈرائیو اور فیس ماسک برآمد کرکے انہیں قبضہ میں لے لیا تھا۔
اس سلسلے میں این آئی اے نے دو دہشت گرد بھائی وسیم رامودیا اور نعیم رامودیا کی چارج شیٹ خصوصی عدالت میں پیش کی تھی۔ اس چارج شیٹ کے 8 اہم نکات کے ساتھ اور خصوصی عدالت میں ہزاروں دستاویزات بھی پیش کیے تھے۔ 28 فروری 2017 میں وسیم رامودیا اور نعیم رامودیا کو گجرات اے ٹی ایس نے گرفتار کیا تھا اور ان دونوں بھائیوں کو 28 فروری 2023 کے دن این آئی اے عدالت نے دس سال کی سزا سنائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details