اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gujarat Assembly Elections 2022 گجرات میں اب تک دو آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے - گجرات اسمبلی انتخابات میں آزاد امیدوار

گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی کے چوتھے دن دو آزاد امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ نامزدگی کا عمل 14 نومبر تک جاری رہے گا۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 نومبر کو ہوگی اور 17 نومبر تک نام واپس لیے جاسکیں گے۔ independent candidates in Gujarat Elections

گجرات میں اب تک دو آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے
گجرات میں اب تک دو آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے

By

Published : Nov 9, 2022, 7:21 AM IST

گاندھی نگر:گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے نامزدگی کے چوتھے دن منگل تک دو آزاد امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کر دیے۔ چیف الیکٹورل آفیسر پی بھارتی کے مطابق، 5 نومبر کو پہلے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا تھا۔ پہلے دن کوئی نامزدگی نہیں ہوئی۔ کل امریلی ضلع کے 97-ساور کنڈلا سے ایک آزاد امیدوار اور آج راجکوٹ ضلع کے 70-راجکوٹ (جنوبی) سے ایک آزاد امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ نامزدگی کا عمل 14 نومبر تک جاری رہے گا۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 نومبر کو ہوگی اور 17 نومبر تک نام واپس لیے جاسکیں گے۔ پہلے مرحلے میں تمام سیٹیں جنوبی گجرات، سوراشٹرا اور شمالی گجرات کے کچھ حصوں سے ہیں۔ Nomination For Gujarat Assembly Elections

دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن 10 نومبر کو جاری کیا جائے گا اور 17 نومبر تک کاغذات نامزدگی داخل کیے جا سکیں گے۔ 18 نومبر کو ان کا معائنہ کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 21 نومبر ہے۔ وسطی گجرات اور شمالی گجرات کی باقی 93 سیٹوں پر 5 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ریاست میں کل 182 اسمبلی سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ریاست کی 89 سیٹوں پر یکم دسمبر کو اور باقی 93 سیٹوں پر 5 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Slams Double Engine Govt گجرات میں ڈبل انجن کا دھوکہ نہیں چلے گا، راہل

قابل ذکر ہے کہ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے 3 نومبر کو گجرات میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ جنوبی گجرات، سوراشٹرا اور شمالی گجرات کے کچھ حصوں میں 89 سیٹوں پر یکم دسمبر کو پولنگ ہوگی اور وسطی گجرات اور شمالی گجرات کی باقی 93 سیٹوں پر 5 دسمبر کو پولنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی اور ووٹنگ کا عمل 10 دسمبر کو مکمل ہوگا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details