اردو

urdu

ETV Bharat / state

Two Pilgrims Died in Makkah: گجرات کے دو عازمین حج کا مکہ میں انتقال - Two Pilgrims Died In Makkah

گجرات کے سورت اور احمدآباد سے تعلق رکھنے والے دو عازمین کا انتقال ہو گیا ہے۔ سورت کے عازم حج کا انتقال 20 جون کو ہوا تھا اور چھ دن قبل احمدآباد کے ایک عازم حج کا انتقال ہوا تھا جس کے بیٹے پرویز کو گجرات حج کمیٹی کی جانب سے سعودی جانے کے لیے فورا انتظامات کیے گئے۔

گجرات کے دوعازمین کا مکہ میں انتقال
گجرات کے دوعازمین کا مکہ میں انتقال

By

Published : Jun 23, 2023, 10:09 AM IST

احمدآباد:گجرات حج کمیٹی کی جانب سے اس سال 10 ہزار کے قریب عازمین حج سفر حج پر روانہ ہوئے ہیں۔ عازمین حج کی پرواز احمدآباد ائیرپورٹ سے 4 جون کو شروع ہوئی تھی اور 23 جون بروز جمعہ کو ختم ہوگی۔ فی الحال عازمین حج کا جدہ جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق گجرات کے دو عازمین حج کا سعودی میں انتقال ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ گجرات کے سورت اور احمدآباد سے تعلق رکھنے والے دو عازمین کا انتقال ہو گیا۔ سورت کے عازم حج کا انتقال 20 جون کو ہوا تھا اور 6 دن قبل احمدآباد کے ایک عازم حج کا انتقال ہوا تھا جس کے بیٹے پرویز کو گجرات حج کمیٹی کی جانب سے سعودی جانے کے لئے فورا انتظامات کیے گئے۔

مزید پڑھیں: Hajj Policies 2023 حج سے متعلق نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے جانے پر گجرات کے عازمین حج مایوس
اس تعلق سے گجرات حج کمیٹی کے چیرمین اقبال سید نے بتایا کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ گجرات کے دو عازمین کا انتقال ہوا ہے جس میں چھ روز قبل احمدآباد کے 55 سالہ محمد قیس کا انتقال مکہ میں پیٹ میں گیس زیادہ ہونے کی وجہ سے ہوا اور دوسرے سورت کے 72 سالہ عازم حج سعید کا انتقال مکہ میں ہارٹ اٹیک کے باعث ہوگیا ہے جس کے بعد ان کے ان فرزند پرویز کو فورا مکہ بھیجا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details