اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد کے اردو اسکول کا مسئلہ ۔۔۔۔۔۔؟ - اردو اسکول احمد آباد نیوز

ریاست گجرات کے احمدآباد کے ان دو اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے، جو میونسپل کارپوریش کے زیر انتظام چل رہے تھے۔

احمدآباد کے اردو اسکول کا مسئلہ ۔۔۔۔۔۔؟

By

Published : Aug 7, 2019, 10:44 PM IST

احمدآباد کے گومتی پور علاقے میں موجود گومتی پور اردو اسکول نمبر 1،2،3،4، بند ہونے سے آج دو ہزار سے زائد مسلم طلبا ڈھائی کلو میٹر دور کے اسکول جانے پر مجبور ہیں۔

احمدآباد کے اردو اسکول کا مسئلہ ۔۔۔۔۔۔؟

جس سے ہر روز طلبا و والدین کو نئی نئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گومتی پور علاقے میں گذشتہ تین ماہ سے گومتی پور اردو اسکول نمبر3،4 پر تالا لگا دیا گیا اس کے بعد گومتی پور اردو اسکول نمبر1،2 کو بھی خستہ حالی کے نام پر بند کردیا گیا۔

اسکول بند ہونے کے سبب طلبا ہی نہیں بلکہ اسکول کے اساتذہ و پرنسپل بھی پریشان ہیں۔ اس معاملے میں طلبا کے والدین کا کہنا ہے کہ اس اسکول میں ایک سے آٹھ تک کی جماعت چلائی جاتی تھی لیکن جب سے اسکول کو بند کیا گیا تب سے ہمیں اپنا کام چھوڑ کر بچوں کو اسکول لانا، لے جانا پڑتا ہے۔
ان دونوں اسکولوں کی عمارت خستہ حال ہوگئی ہے، اس لیے اسکول کو بند کر دیا گیا ہے۔

مقامی والدین نے انتظامیہ پر یہ الزام لگایا ہے کہ جان بوجھ کر اردو اسکولوں کو بند کرنے کی سازش رچی جارہی ہے تاکہ احمدآباد سے اردو اسکولوں کا خاتمہ ہو جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ حکومت کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
گومتی پور کی کاونسلر رخسانہ گھانچی نے کہا کہ دو روز پہلے ہم اس اسکول کے معاملے پر ڈپنی کمشنر، احمدآباد میونسپل کارپوریشن کو سونپا ہے ہم ہر جگہ اس معاملے کی درخواست کررہے ہیں لیکن اب تک حل نکلتا نظر نہیں آرہا۔ایسےمیں یہاں کے بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے اور کئی بچے ڈراپ آوٹ بھی ہو گئے ہیں ۔

وہیں احمدآباد میونسپل اسکول بورڈ کے رکن الیاس قریشی سے جب ہم نے اس معاملے پر بات چیت کی تو انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو لے کر اسکول بورد ایجنڈے کی میٹنگ کے دوران میں نے مشورہ دیا ہے کہ جہاں بھی خستہ حالی کےسبب اسکولوں کو بند کیا گیا ہے وہاں پر بچوں کو دور دراز اسکولوں میں نہ جانا پڑے اس غرض سے اسکول کے قریب ہی ایک پورٹیبل روم تعمیر کیا جائےتاکہ بچوں کا مستقبل نہ خراب ہو۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس طرح کے پورٹیبل رومس تعمیر کئے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں بچوں کا اسکول سنوارتا ہے نکھرتا وہاں اب اسکول بند ہونے سے مسقبل بگڑتا نظر آرہا ہے ایسے میں دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ میونسپل اسکول بورڈ پر اپنی توجہ ان دونوں اسکول پر مرکوز کرتی ہے؟ اور کب یہ اسکول کا تعمیراتی کا شروع ہوتا ہے۔یا آپشن میں کب پورٹیبل روم بنایا جاتا ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details