اردو

urdu

ETV Bharat / state

Thrashed for Wearing Good Clothes گجرات میں برانڈڈ چشمہ اور لباس پہننے پر دو دلت نوجوان کی پٹائی - Gujrat news

گجرات میں دو دلت نوجوانوں کو اچھے کپڑے اور عینک پہننے پر مبینہ طور پر مارا پیٹا گیا۔ شکایت پر پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت سات ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

دلتوں کو مارا پیٹا گیا
گجرات میں برانڈڈ چشمہ اور لباس پہننے پر دو دلت نوجوان کی پٹائی

By

Published : Jun 2, 2023, 2:07 PM IST

بناس کانٹھا: گجرات کے ضلع بناسکنٹھا کے ایک گاؤں میں دو دلت نوجوانوں کو اونچی ذات کے لوگوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر زد و کوب صرف اس وجہ سے کیا کہ انھوں نے اچھے کپڑے اور چشمے پہنے ہوئے تھے۔ اس معاملے میں بناسکانٹھا کے گڑھ پولیس اسٹیشن نے بدھ کو سات ملزمان کو نامزد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی ہے۔ ایک 21 سالہ دلت شخص اور اس کے خاندان کے افراد پر منگل کے روز مبینہ طور پر اعلیٰ ذات کے راجپوت برادری کے افراد نے دھوپ کے چشمے اور اچھے کپڑے پہننے پر حملہ کیا۔

واقعہ پالن پور کے موٹا گاؤں کا ہے۔ ملزمان کی شناخت دھور سنگھ، چیہر سنگھ راجپوت، بھرت سنگھ، کھمن سنگھ راجپوت، سریش سنگھ، رنجیت سنگھ راجپوت، جئے دیپ سنگھ، چمن سنگھ راجپوت، بھگوان سنگھ، لکشمن سنگھ راجپوت، جگت سنگھ لکشمن سنگھ راجپوت اور پردیپ سنگھ دھور کے طور پر ہوئی ہے۔

شکایت کے مطابق جگر بھائی اپنے بھائی بھوپت بھائی کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھے ہوئے تھے کہ منگل کی صبح دھور سنگھ نے ان کے ساتھ ذات پات کی باتیں کیں۔ دھور سنگھ نے جگر بھائی کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ بھوپت بھائی کے فریقین کو سمجھانے کے بعد جگر بھائی کام پر چلے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق، بعد میںبھرت سنگھ، سریش سنگھ، جے دیپ سنگھ، بھگوان سنگھ، جگت سنگھ اور پردیپ سنگھ جگر بھائی کے پاس پہنچے، جب وہ کام کرنے کے بعد گھر جا رہے تھے تو ان پر لاٹھیوں سے حملہ کیا۔ جیسے ہی بھوپت بھائی اور والدہ سیتا بین جگر بھائی کو بچانے پہنچے، ملزمان نے ان پر بھی حملہ کردیا۔

مزید پڑھیں:راجستھان: دلتوں کی پٹائی کا مزید ویڈیو وائرل

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جیسے ہی جگر بھائی کے مزید رشتہ دار موقع پر پہنچے تو ملزمان فرار ہوگئے۔ جگر بھائی اور ان کی والدہ کو پالن پور سول ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے جگر بھائی سے کہا تھا کہ انہیں ان کے کپڑے اور چشمے پسند نہیں ہیں جس کی وجہ سے حملہ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details