بھارت ۔ چین کے درمیان لداخ اور ڈوکلام مسئلہ پر کشیدگی جاری ہے اور وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کو خودانحصار بنانے کے مقصد سے 'آتمانربھربھارت' مہم شروع کی ہے۔ اسی دوران بھارت کی ایک مشہور ڈیری کمپنی امول نے چینی سامان کے بائیکاٹ کے لیے مہم چھیڑی ہے۔
امول نے اپنے ایک اشتہار میں چینی ساز و سامان و اشیا کے بائیکاٹ سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔ اشتہار میں 'امول لڑکی کو چین سے مشابہت کردہ ڈرائیگن سے لڑتا ہوا دکھایا گیا جس کا عنوان 'ڈرائیگن کو باہر نکالو' رکھا گیا۔