گجرات: کسانوں کو 'مہا' نامی طوفان سے خطرہ - بارش کی توقع
بحیرہ عرب میں طوفان کی وجہ سے سوراشٹر اور جنوبی گجرات میں چھ اور سات نومبر کو تیز بارش کی توقع ہے۔ تیز ہواؤں کے ساتھ ان علاقوں کے بہت سے شہروں میں بھاری بارش ہوسکتی ہے۔
مہا نامی طوفان سے خطرہ
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جینت سرکار نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں مہا طوفان سرگرم ہے۔ طوفان کے باعث آنے والے دنوں میں گجرات کے موسم میں اچانک تبدیلی رونما ہوگی۔ جنوبی گجرات اور سوراشٹر میں اس کا خاص اثر پڑے گا، یہاں تیز بارش ہوگی اور ہوائیں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طوفان کے باعث دوسرے شہروں میں بجلی چمکنے کے ساتھ بارش ہوگی، گجرات میں ابرآلود موسم ہوگا۔
Last Updated : Nov 2, 2019, 7:14 PM IST