اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرحوم بی جے پی رہنما سکندر بخت کو خراج پیش کیا گیا - گجرات بی جے پی مائنارٹی سیل کے صدر ڈاکٹر محسن لوکھنڈ والا

گجرات بی جے پی مائنارٹی سیل کی جانب سے بی جے پی کے سینئر رہنما و سابق گورنر مرحوم سکندر بخت کو خراج پیش کیا گیا۔

مرحوم بی جے پی لیڈر سکندر بخت کو خراج عقیدت
مرحوم بی جے پی لیڈر سکندر بخت کو خراج عقیدت

By

Published : Aug 25, 2021, 6:48 PM IST

احمدآباد کے مشہور ولی حضرت پیر کمال ترمذیؒ کے عرس کے موقع پر گجرات بی جے پی مائنارٹی سیل کی جانب سے آنجہانی سکندر بخت کو خراج پیش کیا گیا۔

ویڈیو
گجرات بی جے پی مائنارٹی سیل کے صدر ڈاکٹر محسن لوکھنڈ والا نے کہا کہ بی جے پی پارٹی کے بانیوں میں سے ایک آنجہانی سکندر بخت کے یوم پیدائش کے موقع پر آج درگاہ حضرت پیر کمال ترمذیؒ پر چادر پیش کی گئی اور سابق گورنر کو خراج پیش کیا گیا۔ وہیں بی جے پی مائنارٹی سیل گجرات کے جنرل سکریٹری زین العابدین انصاری نے سینئر رہنما مرحوم سکندر بخت کو عظیم شخصیت قرار دیا۔
مرحوم بی جے پی لیڈر سکندر بخت کو خراج عقیدت

مزید پڑھیں:

مرحوم بی جے پی لیڈر سکندر بخت کو خراج عقیدت

انہوں نے کہا کہ سکندر صاحب بی جے پی کے بانیوں میں سے ایک تھے وہ ایک مجاہد آزادی، رکن پارلیمنٹ اور آخر میں کیرالہ کے گورنر کے طور پر اپنی خدمات انجام دی تھیں، ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے آج ہم نے حضرت پیر کمال کی درگاہ پر چادر پوشی کی اور ملک میں امن و امان کےلیے دعا کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details