احمد آباد: ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے انجمن اسلام ہائی اسکول میں پروفیسر اے آر راؤ بھومیتی کلب کی جانب سے اسکول میں حساب یعنی میتھس کے مضمون میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبا کو انعام سے نوازا گیا، ساتھ ہی انجمن اسلام ہائی اسکول کے ٹیچر صابر تیل والا اور ان کے شاگرد اے آر راؤ بھومتی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ Anjuman Islam School Ahmedabad
Tribute to Professor AR Rao Bhumiti احمد آباد میں پروفیسر اے آر راو بھومیتی کو خراج عقیدت - طلبا کو اعزاز سے نوازاگیا
انجمن اسلام ہائی اسکول کے پرنسپل ایم ایم گھوری نے کہا کہ پروفیسر اے آر راو بھومیتی کلب کی جانب سے اسکول میں میتھس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو اعزازسے نوازا گیا، ساتھ ہی ہمارے اسکول کے مشہور ماہر ریاضی (میتھس کے ٹیچر) صابر تیل والا اور ان کے شاگرد اے آر راؤ بھومتی کی خدمات کو یاد کیا گیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ Ahmedabad Mathematician Passes Away
خراج عقیدت
وہیں انجمن اسلام ہاءی اسکول میں حساب کے سبجیکٹ میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طالب علم چھیپا قاسم نے کہا کہ میرے ٹیچرس اور والدین کے سبب میں نے حساب میں اعلیٰ نمبرات حاصل کیے مجھے حساب کے موضوع میں کافی دلچسپی ہے. تو آج مجھے انعام سے نوازا گیا اس لیے میں کافی خوش ہوں اور سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں.