اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gujarat Haj Committee گجرات حج کمیٹی کے خدمتگاروں کے لیے تربیتی پروگرام کا اہتمام - احمدآباد نیوز

گجرات حج کمیٹی کی جانب سے سفر حج پر جانے والے عازمین کی خدمت کیسے کی جائے اس تعلق سے احمدآباد کے کالوپور میں گجرات حج کمیٹی کے خدمتگار و فیلڈ ٹرینر کے لیے ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ Training Camp For Field Trainers

خدمتگار و فلڈ ٹرینر کے لیے تربیتی پروگرام کا اہتمام
Etv Bharat

By

Published : Feb 24, 2023, 11:49 AM IST

Updated : Feb 24, 2023, 12:38 PM IST

خدمتگار و فلڈ ٹرینر کے لیے تربیتی پروگرام کا اہتمام

احمد آباد: سفر حج 2023 کے لیے فارم بھرنے کی شروعات ہو چکی ہے۔ وہیں گجرات حج کمیٹی کی جانب سے سفر حج پر جانے والے عازمین کی خدمت کیسے کی جائے اس تعلق سے گجرات حج کمیٹی کے خدمتگار و فلڈ ٹرینر کے لیے تربیتی پروگرام کا اہتمام گجرات حج کمیٹی کالوپور میں منعقد کیا گیا۔ گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید نے کہا کہ گجرات میں بڑی تعداد میں لوگ سفر حج پر جاتے ہیں جس کے لیے عازمین حج کو تربیت بھی دی جاتی ہے لیکن اس سے قبل حج کمیٹی کے فلڈ ٹرینر اور خدمتگاروں کو تربیت دینے کے لیے حج کمیٹی میں ایک پروگرام رکھا گیا جس میں گجرات کے 100 سے زائد فلڈ ٹرینر نے تربیت حاصل کی اور حج فارم کیسے پرُ کرنا، اس بار حج کی کیا نئی پالیسی ہے، حج پر جانے سے پہلے کس بات کا خیال رکھنا اور عازمین کے کون سے دستاویزات کو حج فارم میں فلپ اپ کرنا؟ ان سب معلومات انہیں فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ سب سے زیادہ عازمین اس سال سفر حج پر جائیں گے۔

وہیں ماسٹر ٹرینر فاروق پوپٹیہ نے کہا کہ سفر حج کے خواہشمند لوگوں کو سب سے پہلے یہ دھیان رکھنا پڑتا ہے کہ وہ اپنا فارم صحیح طریقے سے بھرے جس کے لیے فیلڈ ٹرینر ان کی مدد کرتے ہیں اور بہت سے مقامات پر فلڈ ٹرینر خود عازمین کے فارم بھرتے ہیں اور اس میں جن جن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے وہ ٹریننگ میں بتائی گئی۔ انہیں سفر حج پر روانہ ہونے سے پہلے کیا کرنا ہے اور انہیں کہا گیا کہ سفر حج پر جانے والے تمام عازمین کے لئے دل و جان سے خدمت کریں اور زیادہ سے زیادہ نیکی کمائیں۔ ویراول کے فلڈ ٹرینر فاروق ابراہیم ملک نے کہا کہ گجرات حج کمیٹی میں بہت ہی اچھے طریقے سے فلڈ ٹرینر کو تعلیم و تربیت دی گئی وہ کس طریقے سے عازمین حج کے لئے خدمت کریں اور انہیں فارم کیسے بھرنا ہے؟ انہیں کون کون سی چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے؟ کون سے ارکان کہاں کیے جائیں گے؟ اور ایئرپورٹ پر انہیں کس طریقے سے خدمات دینا ہے؟ احمد آباد کے فلڈ ٹرینر ایوب کھیڑا والا نے کہا کہ سفر حج پر جانے کے لئے فارم بھرنے کی شروعات ہوگئی ہے اور تمام فلڈ ٹرینر اپنے اپنے سینٹر پر فارم بھر رہے ہیں۔ اس فارم آسانی سے کیسے بھرا جائے اس کی جانکاری ہمیں دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : Jamaat-e-Islami Hind Gujarat جماعت اسلامی ہند گجرات کے صدر شکیل احمد راجپوت سے خصوصی گفتگو

Last Updated : Feb 24, 2023, 12:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details