وڈودرا: ریاست گجرات کے ضلع وڈودرا کے کپورائی چوک کے پاس ایک نجی بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہوگئی جس میں ڈرائیور اور دیگر چارد افراد کی موت ہوگئی ہے اس حادثے میں 15 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ساگ (SAAG) ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بس راجستھان بھیلواڑ سے ممبئی جارہی تھی اسی دوران گیہوں سے بھرے ٹریلر کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں یہ حادثہ پیش آیا۔ غورطلب ہے کہ اس حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہوگیا۔نجی بس اوور ٹیک کرنے والی تھی کہ گیہوں سے بھرے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ اسی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ Trailer bus collision kills 6, injures 15 at Vadodara