احمدآباد ٹریفک پولیس فٹ پاتھ پررہنے والے غریب اور بھیک مانگنے والے بچوں کو مفت میں تعلیم فراہم کراکر قوم و ملت کے مستقبل کو سنوار رہی ہے۔
ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کی ٹریفک پولیس نے تقریبا ڈیڑھ برس قبل فٹ پاتھ پر رہنے والے غریب اور نادار بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا بیڑا اٹھایا، جس کا نام پولیس پاٹھ شالہ رکھا گیا جہاں ٹریفک پولیس کے بہت سے ملازمین بھی اپنی ڈیوٹی کے بعد کچھ وقت بچوں کو پڑھانے کے لئے نکالتے ہیں۔
پولیس پاٹھ شالہ میں غریب اورناداربچوں کو مفت تعلیم جو بچے ٹریفک سگنل پر بھیک مانگ رہے ہیں, یا کھلونےاور پھول وغیرہ بیچ رہے ہوتے ہیں، وہ اسکول نہیں جاسکتے ہیں، لیکن وہ بھی تعلیم سے محروم نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ احمد آباد ٹریفک پولیس نے پولیس پاٹھ شالہ شروع کردی ہے، جس کی تعریف ہر کوئی کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ احمد آباد میں اب تک کئی مراکز پر اس طرح سے ٹریفک پولیس کے ذریعے بچوں کو تعلیم دیا جا رہا ہے۔ ان میں تقریباً 200 بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ تاہم ان کا داخلہ اسکولوں میں بھی کرایا گیا ہے۔تعلیم کے ساتھ ساتھ ان بچوں کے کھانے اور ناشتے کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔
دراصل اس علاقے میں بےحدغریب کماکر کھانے والے پسماندہ لوگ آباد ہیں، جن کے پاس اپنے بچوں کو پڑھانے تک کا بھی پیسہ نہیں ہے، بچوں کو جرائم سے روکنے، اور منشیات سے دور رکھنے کے لئےتعلیم ایک بہترذریعہ ہے۔
اس سلسلے میں اس پاٹھ شالہ کی ٹیچر مارگی مکوانہ نے بتایا 'کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ ان بچوں کو پڑھانے کا ہمیں موقع ملاہے، ہم ان بچوں کو ہر مضمون پڑھانے کے ساتھ ساتھ مختلف ایکٹیویٹی اور پروگرام بھی کراتےہیں، ان بچوں میں پڑھائی کا جذبہ کافی بلندہے'۔