پولیس نے بتایا کہ سورت-احمد آباد قومی شاہراہ -48 پر لوارہ گاؤں کے نزدیک صبح بے قابو پرائیوٹ بس نے بھروچ کی جانب موڑ لے رہے ٹینکر کو پیچھے سے ٹکر ماردی۔
بس اور ٹینکر کی ٹکر سے تین افراد کی موت - بھروچ بس حادثہ
گجرات میں ضلع بھروچ کے نبی پور علاقے میں ایک بس اور ٹینکر کی ٹکر سے تین افراد کی موت ہو گئی اور 28 دیگر زخمی ہو گئے۔
بس اور ٹینکر کی ٹکر سے تین افراد کی موت
حادثے میں بس سوار 31 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران تین افراد کی موت ہو گئی۔
بس سورت سے وڈودرا کی طرف جا رہی تھی۔ مہلوکین کی شناخت جسی بین ایم چاوڈا (42)، منیش اے جوشی (40) اور پرکاش گورسيا (31) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر کارروائی شروع کر دی ہے۔