اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: راجکوٹ میں ہزاروں مزدوروں کا سڑکوں پر جم کر ہنگامہ - مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن

مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن کے سبب دیگر جگہوں پر پھنسے لوگوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی ہے لہذ اب سبھی پھنسے ہوئے لوگ گھر جانے کی جدوجہد کر رہے ہیں ایسے میں آج راجکوٹ میں ہزاروں بیرون ریاستی مزدور سڑکوں پر نکل آئے۔

راجکوٹ میں ہزاروں مزدوروں کا سڑکوں پر جم کر ہنگامہ
راجکوٹ میں ہزاروں مزدوروں کا سڑکوں پر جم کر ہنگامہ

By

Published : May 3, 2020, 9:10 PM IST

جس کی وجہ سے پولیس کا ایک بڑا قافلہ بھی موقع پر پہنچا اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔

لاک ڈاؤن کے درمیان شہر میں اس طرح ہزاروں مزدوروں کے سڑکوں پر نکل آنے سے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

لاک ڈاؤن میں ایک بار پھر اضافہ ہونے سے پردیسی مزدوروں کا اپنے آبائی وطن جانے کے لیے اب صبر کا باندھ ٹوٹتا نظر آ رہا ہے۔

راجکوٹ میں ہزاروں مزدوروں کا سڑکوں پر جم کر ہنگامہ

جس کی وجہ سے راجکوٹ میں 80 فٹ روڈ پر واقع اہیر چوک کے قریب بیرون ریاستی ہزاروں مزدور گھر جانے کے لیے سڑکوں پر نکل اتر آئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔

سڑکوں پر اترے مزدوروں نے الزام لگایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ان کے لیے کوئی انتطام نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے ایک طرف لاک ڈاؤن میں سختی کی جارہی ہے تو دوسری طرف ہزاروں مزدوروں کا اس طرح سڑکوں پر نکل آنا کافی تشویشناک بات ہے۔

ان مزدورں نے نہ صرف اہیر چوک بلکہ راجکوٹ کے میرا ادھیوگ نگر کے قریب بھی جمع ہو کر ہنگامہ برپا کیا۔ تاہم اجیڈیم کے قریب بنسی دھر وے پل کے قریب مزدوروں نے بھیڑ جمع کی جس کی وجہ سے پولس کو راستہ بند کرنا پڑا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details