اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP MLA On Bilkis Bano Case بلقیس بانو کا ریپ کرنے والے 'برہمن ہیں اور اچھے سنسکار والے ہیں' بی جے پی ایم ایل اے - گودھرا کے ایم ایل اے سی کے راولجی

گودھرا کے ایم ایل اے سی کے راولجی نے نجی چینل سے انٹر ویو کے دوران کہا کہ بلقیس بانو کے ساتھ عصمت دری کرنے والے 11 افراد برہمن تھے اور اچھے اخلاق کے مالک تھے۔ Gujarat BJP MLA On Bilkis Bano Case

بی جے پی رہنما کا متنازعہ بیان
بی جے پی رہنما کا متنازعہ بیان

By

Published : Aug 18, 2022, 11:09 PM IST

بلقیس بانو کی جنسی ذیادتی معاملے پر گودھرا کے بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی کا متنازع بیان آیا ہے Gujarat BJP MLA On Bilkis Bano Case ۔ گودھرا کے ایم ایل اے سی کے راولجی CK Raulji on Bilkis Bano نے نجی چینل سے ایک انٹر ویو کے دوران کہا کہ بلقیس بانو کے ساتھ عصمت دری کرنے والے 11 افراد برہمن تھے اور اچھے اخلاق کے مالک تھے۔ 2002 کے بعد گودھرا فسادات کے دوران بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری اور کئی افراد کے قتل کے لیے عمر قید کی سزا پانے والے تمام 11 مجرموں کو پیر کو گودھرا سب جیل سے رہا کر دیا گیا۔ گجرات حکومت نے معافی کی پالیسی کے تحت ان کی رہائی کو منظوری دی۔

بی جے پی ایم ایل اے راؤل جی گجرات حکومت کے اس پینل میں شامل تھے جس نے متفقہ طور پر عصمت دری کرنے والوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ اس کیس کے مجرموں میں سے ایک کے معافی مانگنے کے لیے سپریم کورٹ Supreme Court سے رجوع ہونے کے بعد لیا گیا اور معاملہ ریاستی حکومت کو سونپ دیا گیا۔

قصورواروں کی معافی کے حق میں فیصلہ دینے والے پینل میں سی کے راول جی سمیت بی جے پی کے دو رہنما شامل تھے۔ یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا جب ایک مجرم نے سپریم کورٹ سے استثنیٰ کی درخواست کی۔ پینل کے فیصلے کے بعد اس سنگین نوعیت کے معاملے میں قید تمام 11 قصورواروں کو یوم آزادی کے موقع پر رہا کر دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details