احمدآباد: گجرات کے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان انتظار کرنے والے طلبا کا انتظار بہت جلد ختم ہو گا کیونکہ دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا اعلان جمعرات یعنی 25 مئی کو کیا جائے گا۔ صبح آٹھ بجے سے طلبا اپنے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر دیکھ سکیں گے۔ گجرات نے میں بارہویں جماعت کے سائنس اسٹریم کے نتائج کے اعلان کے بعد اب بارہویں جماعت کے جنرل اسٹریم اور دسویں جماعت کے نتائج کا انتظار کیا جارہا ہے جس کے نتائج کا اعلان 25 تاریخ کو صبح آٹھ بجے سے کیا جائے گا۔ طلبہ بورڈ آف ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ www.gseb.org پر اپنے نتائج دیکھ سکیں گے اور اس کے علاوہ کوئی بھی طالب علم اپنا سیٹ نمبر واٹس ایپ نمبر 6357300971 پر بھی بھیج کر اپنے نتائج دیکھ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ طلبا کو نمبروں کی تصدیق کے لئے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔ سپلیمنٹری امتحان کے لیے درخواست بھی آن لائن بھرنی ہوگی جب کہ مارک شیٹ دو یا تین دن میں طلبہ کو مل جائے گی۔ اس سال دسویں جماعت کے 9.50 لاکھ سے زیادہ طلباء نے ان امتحانات میں حصہ لیا تھا تاہم سپلیمنٹری امتحانات کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست رزلٹ ساتھ اسکولوں کو بھیجی جائے گی۔