بھارت سمیت پوری دنیا میں کورونا وائرس کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایسے میں چوتھے مرحلے کا لاک ڈاؤن 31 مئی کو پورا ہونے جا رہا ہے لیکن لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے میں دی گئی رعایتوں کے بعد گجرات میں بہت سے علاقوں میں کورونا کیسز میں ضافہ ہوا ہے۔ خاص طور سے شہر احمدآباد میں کورونا کا زبردست قہر دیکھنے مل رہا ہے۔ ایسے میں ایک افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلے میں تمام طرح کی رعایتیوں کو ختم کیا جائے گا۔
پانچویں مرحلے کے لاک ڈاؤن میں چوتھے مرحلے میں دی گئی نرمی کو واپس لینے اور شہروں میں مکمل بندش کے بارے میں قیاس آرائی جارہی ہے۔ ایسی کچھ پوسٹس سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔
لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلے میں تمام رعایتیں ختم ہوں گی؟ - لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلے میں تمام رعایتیں ختم کر دی جائیں گی یہ سب صرف ایک افواہ ہے
ریاست گجرات کے وزیراعلی وجے روپانی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلے میں تمام رعایتیں ختم کر دی جائیں گی یہ سب صرف ایک افواہ ہے اور اس پر دھیان نہ دیا جائے۔ انہوں نے افواہوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔
اس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے گجرات کے وزیراعلی وجے روپانی نے کہا کہ جہاں نرمی دی گئی ہے وہاں اس میں کسی بھی طرح کی کمی نہیں کی جائے گی اور وہاں رعایت باقی رہے گی۔
وزیر اعلی وجے روپانی نے اس طرح کی بحث کو خالص افواہ قرار دیتے ہوئے لوگوں سے افواہوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ چوتھے مرحلے کے لاک ڈاؤن کے دوران کنٹینمنٹ زون کے علاوہ دوسرے علاقوں میں بھی کافی نرمی پائی گئی۔ دکان کھولنے کی اجازت کے ساتھ ساتھ کارپوریشن کی حدود سے باہر دہی علاقوں میں واقع صنعتی اکائیوں میں کام شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔