احمدآباد:اے بی وی پی نے احمدآباد شہر کا نام بدل کر کرناوتی رکھنے کی تجویز پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سال 2015 سے بار بار اس معاملے کو اٹھایا جا رہا ہے لیکن اب تک احمدآباد شہر کا نام احمدآباد ہی ہے اسے بدلا نہیں گیا۔ 1411 میں بسا احمدآباد شہر آج بھی ویسے ہی پھل پھول رہا ہے۔ احمدآباد کی بنیاد احمد شاہ بادشاہ نے سابرمتی ندی کے کنارے 1411 میں چار احمد اور 12 اولیا مل کر رکھی تھی۔ ایسے میں ایک بار پھر اس کا نام بدلنے کے معاملے پر احمدآباد کے لوگوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اس تعلق سے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ احمد آباد کا نام بدل کر بار بار کرناوتی رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور جب بھی الیکشن آتا ہے تب اس موضوع کو اٹھایا جاتا ہے۔
Ahmedabad Name Changing issue 'احمد آباد شہر کا نام تبدیل نہیں جا سکتا'
احمد شاہ بادشاہ کے بسائے ہوئے احمد آباد شہر کا نام بدل کر کرناوتی کرنے کا مطالبہ کئی سالوں سے ہندو تنظیموں کی جانب سے کیا جاتا رہا ہے۔ اب اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نے احمدآباد شہر کا نام تبدیل کر کرناوتی رکھنے کی تجویز پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس پر مقامی افراد نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ احمدآباد شہر احمد شاہ بادشاہ نے بسایا تھا۔ اس وقت نگر دیوی بھدر کالی بھی موجود تھی، ان کے نام سے کیوں نہیں شہر کا نام رکھا گیا۔ یہ معاملہ الیکشن کو دیکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ اس کا نام کوئی نہیں بدل سکتا۔ لوگوں کو خوش کرنے کے لیے ایسے معاملے اٹھائے جاتے ہیں۔ احمد آباد شہر کا نام بدلنے کا معاملہ تو وزیر اعظم نریندر مودی جب گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تب بھی اٹھایا گیا تھا۔ اس پر بحث کی جا رہی تھی کہ احمدآباد شہر کا نام بدل کر کرناوتی کیا جائے لیکن اب تک ایسا کچھ نہیں کیا جاسکا ہے اور اب بھی کچھ ہندو ایسے ہیں جو اپنے کارڈ اور دیگر ڈوکیومنٹ پر احمد آباد شہر کے نام کی بجائے کرناوتی لکھتے ہیں لیکن اب تک شہر کا نام بدلا نہیں گیا ہے اور نہ ہی بدلا جائے گا۔
اس معاملے پر سماجی کارکن عشرت حسین شیخ نے کہا کہ الیکشن سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ دس اسمارٹ سٹی بنائی جائیں گی وہ تو اب تک بن نہیں پائی اور اگر آپ چاہتے ہیں تو ان دس اسمارٹ سٹی کے بننے کے بعد ان کا نام کرناوتی یا کوئی اور بھی نام اپنی پسند کا رکھ سکتے۔ احمدآباد شہر کی بنیاد کی تاریخ تک موجود ہے۔ کس طریقہ سے احمدآباد شہر کو بسایا اور یہ نام کیوں رکھا گیا اور آج تک بھی ان کی بنائی ہوئیں چھ سو سالہ قدیم عمارتیں موجود ہیں۔ احمدآباد شہر کو یونیسکو کے اندر ورلڈ ہیریٹیج کا درجہ بھی ملا ہوا ہے۔ سرکار احمدآباد شہر کا نام بدل کر پوری دنیا میں بدنام ہو سکتی ہے۔ گاندھی نگر کا نام بدلنے کے بارے میں تو کوئی نہیں کہہ سکتا اور نہ ہی گاندھی نگر کا نام بدلنے کی بات ہوتی ہے تو کیوں بار بار احمدآباد شہر کے نام بدلنے پر زور دیا جاتا ہے۔ احمدآباد شہر کا نام بدلنا ممکن نہیں ہے