احمدآباد:گجرات کے عازمین حج اس سال حج کرائے اور فلائٹ کو لے کر کافی پریشان حال تھے، گجرات کے عازمین حج کے لئے لیے حج کمیٹی آف انڈیا نے جو فلائٹ طے کی تھی اس کا نام گو فرسٹ ایئر لائنز تھی لیکن اس کا دیوالیہ نکل جانے کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا نے گجرات کے عازمین کے لیے سعودی ایئرلائن کو لے جانے کا ٹھیکہ دیا ہے اور اس کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے فلائٹ کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
گجرات سے عازمین کی پہلی پرواز چار جون سے شروع ہو گی۔ اس تعلق سے گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید نے بتایا کہ اب گو فرسٹ کی بجائے سعودی ایئرلائنز سے گجرات کے عازمین سفر حج پر جائیں گے۔ گجرات سے چار جون کو پہلی پرواز احمدآباد ایئرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوگی اور اس سال گجرات سے تقریبا دس ہزار عازمین سفر حج پر جانے والے ہیں۔
First Flight of Gujarat Pilgrims گجرات سے عازمین کی پہلی پرواز چار جون سے شروع ہو گی - The first flight of pilgrims
گجرات سے عازمین کی پہلی پرواز چار جون سے شروع ہوگی۔ اس تعلق سے گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید نے بتایا کہ اب گو فرسٹ کی بجائے سعودی ایئرلائنزسے گجرات کے عازمین سفرحج پرجائیں گے۔ گجرات سے چار جون کو پہلی پرواز احمدآباد ایئرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوگی اور اس سال گجرات سے تقریبا دس ہزارعازمین سفر حج پر جانے والے ہیں۔
اس تعلق سے احمدآباد سرکٹ ہاوس میں ائیرپورٹ اتھارٹی اور حج کمیٹی نے میٹنگ بھی کی ہے اور تمام طرح کی تیاریاں جاری ہیں تاکہ عازمین کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو اور وہ سفر با آسانی طے کر سکیں۔ واضح رہے کہ گجرات سے جانے والے عازمین کے لیے 4 جون سے پہلی فلائٹ صبح پانچ بج کر 5 پانچ منٹ پر اڑان بھرے گی۔ دوسری پرواز اسی دن صبح 11 بج کر 35 منٹ پر جدہ کے لیے روانہ ہوگی اور ہر پہلی پرواز میں 360 اور دوسری فلائٹ میں 370 عازمین کا قافلہ سفر حج کے لیے احمد آباد ایئرپورٹ روانہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی احمد آباد ایئرپورٹ سے 23 جون تک عازمین حج کی فلائٹ روزانہ اڑان بھرے گی جس میں گجرات سے کل 24 فلائٹس روانہ ہوں گی۔