احمد آباد:ریاست گجرات کے احمدآباد میں تحریک سوۃ الحق تیش نامی تنظیم کی جانب سے شہر کو منشیات سے نجات دلانے کے لئے نشہ مکت مہم کا آغاز کیا۔ان کا کہنا ہے کہ نشے سے مکت معاشرے میں ہی نوجوان نسل ترقی کر سکتی ہے۔ سوۃ الحق تنظیم کے سربراہ ناصر شیخ نے کہا کہ نشے کی برائیاں اس سماج میں پھیلتی جارہی ہے۔ اسے دور کرنے کے لئے ہماری تنظیم کی جانب سے احمد آباد میں ہمارا احمد آباد منشیات سے پاک مہم کی شروعات کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ہم نے ایک پروگرام کا اہتمام کیا اس میں نشے کے تعلق سے لوگوں میں بیداری بھی لائی گی اور خاص طور سے اس موقع پر بڑی تعداد میں تمام مذاہب کے رہنما اور اور سماجی اور سیاسی لیڈران بھی موجود رہے۔ انہوں نے بھی نشے بچنے کی اپیل کی۔
اس موقع پر ریٹائرڈ آئی پی ایس انار والا صاحب نے کہا کہ نشہ مکت احمدآباد کے تعلق سے یہ پروگرام رکھا گیا اس میں مجھے ایسا خیال آرہا ہے کہ نشہ مکت بھارت بنایا جائے تو اور بہتر ہو سکتا ہے۔نشہ مکت بھارت کے لئے یہ سب سے پہلا قدم ہے۔ نوجوانوں نے جس جوش و خروش کے ساتھ اس کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج محسوس ہو تا ہے کہ یہ پہل بہت دور تک جائے گی اور بہت لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ آج کے دور میں نوجوان نسل کو راہ دکھانے کے لئے یہ بہت ضروری کام تھا ۔نوجوانوں کو بھٹکنے سے روکنا، انہیں صحیح راہ دکھانا اور جو لوگ غلط راستے پر چل کر منشیات کا شکار ہوگئے ہیں۔