احمد آباد: گجرات میں احمد آباد شہر کے شاہی باغ علاقے میں ہفتہ کو ایک کثیر المنزلہ عمارت کی ساتویں منزل پر آگ لگنے سے ایک نوعمر لڑکی کی موت ہو گئی۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے بتایا کہ گردھر نگر سرکل کے قریب واقع آرکڈ گرین فلیٹ کی ساتویں منزل پر صبح کسی وجہ سے آگ لگ گئی۔ Massive Fire Broke Out in Ahmedabad اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے اور 15 فائر ٹینڈرز جائے واقع پر پہنچ گئے۔ فائر فائٹرز نے تقریباً ڈھائی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ اس دوران وہاں پھنسے تقریباً 25 افراد کو محفوظ باہر نکال لیا گیا۔ تاہم ایک 15 سالہ لڑکی شدید جھلس گئی اور وہاں رکھا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ شدید جھلسنے والی لڑکی کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ایمرجنسی کے 108 کے سپروائزر نے بتایا کہ لڑکی کو جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔ Teenage Girl Died in Ahmedabad Fire Incident
Fire in Ahmedabad Building احمد آباد میں عمارت کی ساتویں منزل پر آگ لگنے سے نوعمر لڑکی کی موت - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز
احمد آباد میں عمارت کی ساتویں منزل پر آگ لگنے سے نوعمر لڑکی کی موت واقع ہوگئی۔ Teenage Girl Died in Ahmedabad Fire Incident
Fire in Ahmedabad Building