گجرات ہائی کورٹ نے لوجہاد قانون کے معاملے پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے لو جہاد ایکٹ کی کئی دفعات پرروک لگا دیاہے۔
جمعیتہ العلماء ہند کی جانب سے گجرات ہائی کورٹ میں لو جہاد قانون کے خلاف پٹینشن دائر کی گئی تھی۔ ایسے گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کو جمعیتہ العلماء ہند کو بڑی کامیابی کے طورپر دیکھا جارہا ہے ۔
لو جہاد قانون کے خلاف پٹینشن دائر کرنے والے جمیعت علماء ہند کے سکریٹری اسلم قریشی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ ہر انسان اپنی مرضی سے مذہب اختیار کرسکتا ہے۔ اور اپنی مرضی سے شادی کر سکتا ہے۔ چاہے وہ کسی بھی مذہب کا ہو ہو وہ کسی بھی مذہب کی لڑکی یا لڑکے سے شادی کر سکتا ہے
اس معاملے پر گجرات اسمبلی میں چند ماہ قبل بھی مذہب کی آزادی قانون میں ترمیم کر کے اسے لوجہاد بل کے نام سے منظور کردیا تھا۔