اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندھی آشرم کے سکریٹری سے خصوصی بات چیت - احمدآباد میں زوروشور سےتیاریاں چل رہی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے پیش نظر احمدآباد میں زور و شور سے تیاریاں چل رہی ہے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلینیا ٹرمپ کو گاندھی آشرم کی سیر کرائی جائے گی اس لیے گاندھی آشرم میں ٹرمپ کے استقبال کے لیے ہر ممکن تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

گاندھی آشرم کے سکریٹری امرت مودی سے خصوصی بات چیت
گاندھی آشرم کے سکریٹری امرت مودی سے خصوصی بات چیت

By

Published : Feb 15, 2020, 10:41 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:43 AM IST

امرت مودی نے اس سلسلے میں کہا کہ ہم بے صبری سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کرنے کا انتظار کر رہے ہیں جس کے لیے گاندھی آشرم میں ہر طرح کی تیاریاں جاری ہیں۔

گاندھی آشرم کے سکریٹری امرت مودی سے خصوصی بات چیت

گاندھی آشرم میں موجود میں جو ہردے کنج کی چھت نئے کھپریل لگائے جارہے ہیں۔ ساتھی گاندھی جی کے اسٹیچیو کے آس پاس زمین کو درست کیا جا رہا ہے باقی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران ان ٹولڈ فرام کو گاندھی آشرم کے تمام اہم مقامات کی سیر کرائی جائے گی گاندھی جی کی خدمات چرخے کی اہمیت اور گاندھی آشرم کا ملک کی آزادی میں کیا حصہ ہے وہ بتایا جائے گا اور سابرمتی کا خوبصورت منظر دیکھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام طرح کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ تمام طرح کے سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اسکریننگ اور چیکنگ گیٹ پر سے ہی کی جارہی ہے اور ہر ایک شخص پر نظر رکھی جارہی ہے امید کرتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کا سفر کافی کامیاب رہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details