طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد جماعت اسلامی ہند گجرات کے صدر شکیل احمد راجپوت نے طالبان کا استقبال کیا ہے۔ جماعت اسلامی ہند گجرات کے صدر شکیل احمد راجپوت نے کہا کہ 'طالبان نے جس طریقے سے افغانستان میں قبضہ کیا ہے، اب اس کو چاہئے کہ وہ اسلامی نظام کا نمونہ پیش کرے'۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور افغانستان کے درمیان مسلسل مذاکرات چل رہے تھے جسے دیکھ کر یہی لگ رہا تھا کہ افغانستان میں کچھ نئی تبدیلی آنے والی ہے اور طالبان جس طریقے سے امن و امان کے ساتھ حکومت میں آئی ہے یہ گزشتہ دنوں ہوئے مذاکرت کا ہی نتیجہ ہے۔