احمدآباد:حضرت شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ فی الحال شاہ عالم سرکار کا عرس جاری ہے۔ ایسے میں اب شاہ عالم درگاہ کو تعمیر کرنے والے آرکیٹیکٹ تاج خان نرپلی کا عرس بھی ہم نے بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے تاج کا نرپلی کے مزار پر چادر پیش کر کے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔ حضرت شاہ عالم سرکار نے تاج خان نرپلی کو خاص اپنی درگاہ مقبرہ تعمیر کرنے کے لیے انتخاب کیا تھا۔ تاج خان نرپلی بہادر شاہ ظفر کے بیٹے اور بیگم ممتاز کے بھائی اور شاہجہاں کے سالے تھے۔ انہوں نے شاہ عالم درگاہ کا مقبرہ، مینارے ،مسجد اور قبرستان تعمیر کروائی تھی۔ جو بہت ہی بہترین فنن نقاشی کا نمونہ ہے جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں۔