اردو

urdu

By

Published : Oct 20, 2019, 10:39 AM IST

ETV Bharat / state

تحفظ ختم نبوت و تحفظ حدیث کانفرنس

تحفظ ختم نبوت وتحفظ حدیث کانفرنس میں علما نے اسلام سے متعلق غلط فہمیاں اور فتنا پھیلانے والوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی۔

تحفظ ختم نبوت و تحفظ حدیث کانفرنس

اترپردیش کے ضلع کانپور میں جمعیت علماء ہند نے پریڈ گراؤنڈ پر'تحفظ ختم نبوت و تحفظ حدیث' کانفرنس کا انعقاد کیا۔

تحفظ ختم نبوت و تحفظ حدیث کانفرنس، دیکھیں ویڈیو

اس کانفرنس میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم اور جمعیت علماء ہند کے قومی صدر کے ساتھ دیگرعلمائے کرام نے موجودہ دور میں قرآن اور حدیث کے تعلق سے غلط فہمیاں پھیلانے والوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی۔

اس موقع پر علما نے کہا کہ ان دنوں ختم نبوت کے بعد بھی کچھ لوگوں نے نبوت کا دعویٰ کرکے فتنہ پھیلانے کی کوشش کی ہے، جس سے مسلمانوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور ایسے لوگوں کو نشاندہی کرکے بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔

علما نے کہا کہ جھوٹے نبی کے دعویداروں نے اسلام میں اضافہ کرنے کی کوشش کی ہے اور حدیث کو مشکوک بنانے میں مصروف ہیں، جسے مسلمان کبھی برداشت نہیں کرے گا۔

کانفرنس میں صاف طور پر اس بات کا اعلان کیا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اب کوئی نبی نہیں آنے والا ہے اور وہ خاتمن نبیین ہیں، اسی طرح سے جو بھی کچھ باتیں نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان مبارک سے کہی ہے وہ اللہ کا احکام ہے، قرآن اللہ کا کلام ہے اور حدیث نبی کریم کے قول مبارکہ ہیں جو قرآن کی مکمل تشریح کرتے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details