اردو

urdu

شاہ عالم درگاہ میں عقیدت مندوں کے لیے لڈو کا اہتمام

By

Published : Jan 21, 2020, 12:54 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 8:40 PM IST

ریاست گجرات میں سید محمد سراج الدین بن برہان الدین شاہ عالم سرکار کے عرس مبارک کو مدنظر رکھتے ہوئے عقیدت مندوں کو تبرک دینے کے لیے 151 من لڈو بنائے جارہے ہیں۔

شاہ عالم درگاہ میں عقیدت مندوں کے لیے لڈو کا اہتمام
شاہ عالم درگاہ میں عقیدت مندوں کے لیے لڈو کا اہتمام

دنیا کے مشہور اولیاء میں سے ایک گجرات کے سید محمد سراج الدین شاہ عالم کے عرس مبارک کافی دھم۔دھام سے منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں میں عقیدت مند درگاہ میں پہنچتے ہیں۔ یہ لڈو عقیدت مندوں کو بطور تبرک تقسیم کیا جاتا ہے، جس کی ایک الگ ہی خاصیت ہے۔

شاہ عالم درگاہ میں عقیدت مندوں کے لیے لڈو کا اہتمام

اس تعلق سے حضرت شاہ عالم درگاہ کے خادم خاص صوبہ خان پٹھان نے کہا کے گزشتہ پانچ سو برس سے عرس کے مہینے میں لڈو تقسیم کیا جا رہا ہے۔

اس روایت کو ہم مسلسل انجام دے رہے ہیں، امسال تین ہزار کلو لڈو ہم نے بنائے ہیں، جو ماہ عرس میں تقسیم کئے جائیں گے۔

شاہ عالم درگاہ میں عقیدت مندوں کے لیے لڈو کا اہتمام

مزید پڑھیں: تسنیم نانو میسور کی اولین مسلم خاتون میئر منتخب

وہیں جمادی الآخر میں شاہ عالم کا عرس مبارک ہے اس لیے ہر سال شاہ عالم درگاہ کے خادم خاص صوبہ خان پٹھان کی جانب سے عقیدت مندوں کو لڈو تقسیم کیا جاتا ہے۔

اس سلسلے میں صوبہ خان نے کہا کہ یہاں جو بھی عقیدت مند زیارت کرنے آتے ہیں، انہیں بنا تفریق لڈو دیا جاتا ہے اور یہ منت کے لڈو ہوتے ہیں۔ اس لڈو کو بطور تبرک لینے کے لیے ملک بھر سے عقیدت مند آتے ہیں اور اپنی مراد پاتے ہیں۔

وہیں انہوں نے شاہ عالم سرکار سے دعا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعا سے انشاءاللہ این آر سی اور سی اے اے کا معاملہ بہت جلد ختم ہو جائے اور آپ کی خیر و برکت مسلمانوں پر بنی رہے۔

واضح رہے کہ گجرات میں حضرت سید محمد سراج الدین بن برہان الدین حضرت شاہ عالم کا عرس آنے میں ابھی کچھ دن باقی ہیں لیکن عرس کی تیاریاں زوروں سے چل رہی ہے۔ ایسے می‍ں اب دیکھنا یہ ہے کہ امسال شاہ عالم سرکار کا عرس کتنے دلچسپ انداز میں منایاجاتا ہے۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 8:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details