اردو

urdu

ETV Bharat / state

سورت: قربانی کے لئے 11 لاکھ کا بکرا

عید الاضحی کی آمد آمد ہے۔ ملک بھرکے مسلمان اس تہوار لے کر پرجوش ہیں۔ ریاست گجرات میں عیدالاضحی کے پیش نظر مسلمانوں نے قربانی کے لئے بکروں کی خریداری شروع کردی ہے- گجرات کے شہر سورت میں ایک بلڈر نے 11 لاکھ روپیہ میں ایک پنجابی بکرا ''تیمور'' خریدا ہے ۔ اس بکرے کو روزانہ 4 لیٹر دودھ پلایا جاتا ہے اور کھانے میں کاجو بادام دیاجاتا ہے۔

11 لاکھ میں بکرے کی خریداری
11 لاکھ میں بکرے کی خریداری

By

Published : Jul 18, 2021, 8:17 AM IST

سورت کے نانپورہ علاقہ کے جبل سورتی نام کے ایک بلڈر نے 192 کلو اور 46 انچ لمبا بکرا خریدا ہے۔

یہ پہلی بار ہے کہ سورت کے کسی شخص نے 11 لاکھ روپیوں میں بکرا خریدا ہے۔

11 لاکھ میں بکرے کی خریداری

مزید پڑھیں:کانپور: اللہ لکھے بکرے کی قیمت ایک کروڑ

تیمور کے مالک بتاتے ہیں کہ اسے روزانہ 4 لیٹر دودھ پلایا جاتا ہے۔ ایک گھنٹہ مالش کی جاتی ہے۔ کھانے میں کاجو، بادام اور ہری گھاس سمیت دیگر کئی چیزیں دی جاتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے 8 ماہ قبل یہ بکرا خریدا تھا۔ اور اس بکرے کا وزن 140 کلو تھا۔جو اب 192 کلو ہوگیا ہے ۔تیمور کے علاوہ ان کے پاس دیگر 20 بکرے ہیں۔جن کی قربانی دے کر بقر عید منائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details