اردو

urdu

ETV Bharat / state

سورت کاروباری نے اپنے دو ماہ کے بیٹے کے لیے چاند پر زمین خریدی - دو ماہ کے بیٹے کے لیے چاند پر زمین خریدی

سورت کے سرتھانہ علاقے میں رہنے والے وجے کتھوریا نے اپنے دو ماہ کے بیٹے نتیہ کو ایک انمول تحفہ دینے کے لیے چاند پر ایک زمین خریدی ہے۔ وجے نے چاند پر زمین خریدنے کے لیے نیویارک انٹرنیشنل لونر لینڈ رجسٹری کمپنی کو ایک ای میل بھیجا تھا، اب اس درخواست کو کمپنی نے منظور کر لیا ہے۔

سورت کاروباری نے اپنے دو ماہ کے بیٹے کے لیے چاند پر زمین خریدی
سورت کاروباری نے اپنے دو ماہ کے بیٹے کے لیے چاند پر زمین خریدی

By

Published : Mar 26, 2021, 12:02 PM IST

ریاست گجرات کے ضلع سورت میں ایک والد نے اپنے دو ماہ کے بیٹے کو چاند پر ایک ایکڑ کی زمین تحفہ کے طور پر دی ہے۔

سورت کے سرتھانہ علاقے میں رہنے والے وجے کتھوریا نے اپنے دو ماہ کے بیٹے نتیہ کو ایک انمول تحفہ دینے کے لیے چاند پر ایک زمین خریدی ہے۔وجے کانچ کے کاروباری ہیں۔ وجے کا تعلق سوراشٹر سے ہے لیکن فی الحال وہ سورت کے سرتھانہ علاقہ میں رہائش پذیر ہیں۔

وجے نے چاند پر زمین خریدنے کے لیے نیویارک انٹرنیشنل لونر لینڈ رجسٹری کمپنی کو ایک ای میل بھیجا تھا، اب اس درخواست کو کمپنی نے منظور کر لیا ہے۔

وجے کتھوریا کے گھر میں دو ماہ قبل ہی نتیہ کی پیدائش ہوئی تھی۔ بیٹے کی پیدائش کے وقت ہی وجے کتھوریا نے سوچ لیا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو کچھ قیمتی اور خاص تحفہ دیں گے جس کے بعد وجے نے نیویارک انٹرنیشنل لونر لینڈ رجسٹری نامی کمپنی سے رابطہ کیا اور 13 مارچ کو چاند پر ایک زمین خریدنے کے لیے آن لائن درخواست داخل کی۔ کمپنی نے اب وجے کی اس درخواست کو قبول کر کے تمام قانونی کارروائی مکمل کر لی ہے اور وجے کتھوریا کو زمین خریدنے کی منظوری دینے کا ایک ای میل بھی کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے انہیں زمین خریدنے سے متعلق تمام کاغذات بھیجے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وجے کتھوریا چاند پر زمین خریدنے والے پہلے کاروباری ہیں اور نتیہ شائد دنیا کا سب سے کم عمر بچہ ہے جس کے نام پر چاند پر اپنی زمین ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details