اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hardik Patel Eligible To Contest Gujarat Polls: سپریم کورٹ نے ہاردک پٹیل کو دی راحت، فساد کیس میں سزا پر روک

سپریم کورٹ نے منگل کو 2015 کے مہسانہ (گجرات) فسادات کیس میں کانگریس لیڈر ہاردک پٹیل کو سنائی گئی سزا پر عبوری روک لگا دی۔ Supreme Court stays Congress leader Hardik Patel’s conviction in 2015 riot case

سپریم کورٹ نے ہاردک پٹیل کو دی راحت، فساد کیس میں سزا پر روک
سپریم کورٹ نے ہاردک پٹیل کو دی راحت، فساد کیس میں سزا پر روک

By

Published : Apr 12, 2022, 2:34 PM IST

جسٹس ایس عبدالنذیر اور جسٹس وکرم ناتھ نے متعلقہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد مسٹر پٹیل کی اپیل پر سماعت مکمل ہونے تک سزا پر روک لگا دی۔ سال 2015 میں پاٹیدار برادری کے لیے ریزرویشن کے مطالبہ پر پٹیل کی قیادت والی تحریک کے دوران مبینہ طور پر تشددہوا تھا۔ اس واقعے میں گجرات کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک ایم ایل اے کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

اس معاملے میں، ٹرائل کورٹ نے کانگریس کے نوجوان لیڈر ہاردک پٹیل کو آگ زنی، فسادات، املاک کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی اجتماع جیسے جرائم کے لیے مجرم قرار دیا تھا۔ پٹیل نے گجرات ہائی کورٹ سے ٹرائل کورٹ کے فیصلے پر روک لگانے کی اپیل کی تھی، لیکن عدالت نے راحت دینے سے انکار کر دیا۔ ہائی کورٹ کی جانب سے درخواست خارج کرنے کے بعد وہ 2019 کے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ Hardik Patel Eligible To Contest Gujarat Polls۔ سپریم کورٹ سے راحت ملنے سے مسٹر پٹیل کے الیکشن لڑنے میں حائل قانونی رکاوٹیں فی الحال دور ہو گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details