دراصل شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین، وسیم رضوی ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے ایک فلم بنا رہے ہیں، اور اس فلم کا 30 سیکنڈ کا فحش ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔ اس فلم کی مخالفت میں احمدآباد میں زبردست احتجاج کیا گیا۔
اس موقع پر سنی یوتھ ونگ گجرات کے صدر محمد رفیق نوری نے کہا کہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نہ صرف ہماری بلکہ پوری انسانیت کی والدہ ہیں، اور بیٹوں کے ہوتے ہوئے ماں کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی۔