اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیغمبر اسلام پر بنائی گئی فلم پر پابندی لگانے کے لیے میمورنڈم - گجرات نیوز

سنی یوتھ ونگ اینٹی ٹیرارزم آرگنائزیشن کی جانب سے پیغمبراسلام پر بنائی جا رہی فلم "محمد دی میسنجر آف گاڈ" پر پوری طرح پابندی لگانے کے لیے احمد آباد کلکٹر کو میمورنڈم سونپا گیا۔

sunni youth wing
سنی یوتھ ونگ

By

Published : Jul 18, 2020, 7:01 PM IST

دراصل آقائے کائنات سرور دو جہان صلی اللہ علیہ وسلم کے نام اقدس پر بنام محمد میسنجر آف گاڈ فلم بھارت میں 21 سے 25 جولائی کے درمیان ریلیز کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جس کی مذمت ممانعت کے لئے ہر اہل سنت و جماعت کے لوگ میدان میں اتر آئے ہیں۔ ایسے میں سنی یوتھ ونگ گجرات کے صدر محمد رفیق نوری نے احمد آباد کلکٹر کو میمورنڈم سونپا۔

محمد رفیق نوری نے مطالبہ کیا کہ، 'اسلام کے مطابق پیغمبرِ اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی فوٹو کوئی تصویر نہیں ہو سکتی ہے کہ آپ حضرت کی طرح کوئی دوسرا ثانی نہیں ہو سکتا ہے۔ ایسے میں پھر کسی بھی طرح سے آپ کے کسی بھی تصویر کو قبول نہیں کیا جا سکتا ہے۔

گزشتہ 1400 سالوں سے اس طرح کے کسی بھی کام کو اسلام کے ماننے والوں نے کبھی بھی نہیں قبول کیا۔ لیکن بھارت میں 21 جولائی 25 جولائی کے درمیان ایک فلم ریلیز ہو رہی ہے، جس کا نام 'محمد دی میسنجر آف گاڈ' ہے۔ جس میں پیغمبر صاحب کی تصویر دکھانے کی کوشش کی گئی ہے جو بالکل ناقابل برداشت ہے۔'

میمورنڈم

محمد رفیق نوری نے کہا کہ ، 'ہم نے احمد آباد کے کلکٹر کے ذریعہ ایک میمورنڈم حکومت کو سونپا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فوری اثر سے پورے ملک میں اس فلم پر پابندی عائد کی جائے۔ اگر اس فلم پر پابندی نہیں لگائی جاتی ہے تو پورے ملک میں اس کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے ہو سکتے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details