احمدآباد:مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے پی ایف آئی یعنی پاپولر فرنٹ آف انڈیا سمیت اس سے وابستہ متعدد تنظیموں پر پانچ سال کے لئے پابندی لگانے کے بعد بعد سیاسی رہنماؤں اور مذھبی شخصیات کے رد عمل سامنے آرہے ہیں۔
ادھر ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں واقع صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن گجرات نے پی ایف آئی پابندی عائد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ خانقاہ کے ذمہ داران نے اس معاملہ پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ Sufi Khanqah Association
صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن کے نشینل کاریہ کاری صدر پیر صوفی سید خالد نقوی الحسینی نے کہا کہ صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن 2020 سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے،انہوں نے الزام عائد کیا کہ سی اے اے این آرسی کے جاری احتجاج کے وقت حخلاف پی ایف آئی سے وابستہ لوگوں نے ملک میں افر تفری پھیلانے کا م کیا ،اور مسلم نوجوانوں کو ورغلانے سے بھی گریز نہیں کیا،انہیں شدت پسندی کے طرف مائل کرتے رہے۔