احمد آباد: گزشتہ ہفتے راجیہ سبھا میں یکساں سول کوڈ بل پیش کیا گیا تھا وہیں ریاست گجرات میں یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جاچکی ہے۔ وہیں شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے کے فیصلے کا استقبال کیا ہے۔ Suba Khan On UCC
یونیفارم سول کوڈ کےذریعے تمام شہریوں کے لیے شادی، طلاق،بچوں کو گود لینے اور جائیداد کی تقسیم جیسے معاملات میں یکساں قوانین ہر مذاہب کے لیے نافذ ہوں گے۔ اس تعلق سے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ گجرات اور میں ملک بھر میں یونیفارم سیول کوڈ نافذ ہونے جا رہا ہے اس لئے ہر کسی کو آگے بڑھ کر اس کا استقبال کرنا چاہیے نہ کہ سی اے اے این آر سی اور تین طلاق کے قانون کی طرح مخالفت کرنا چاہیے۔ ہمیں ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہیے جس سے ہم سرکار کی نظروں میں گر جائیں اس سے پہلے بھی بہت سارے قوانین بنائے گئے لیکن اس کی کیا حالت ہیں ہم دیکھ رہے ہیں۔ Suba Khan On UCC