اردو

urdu

ETV Bharat / state

Uttarayan Festival اتراین کے موقع پر شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان کی اپیل - اتراین

احمد آباد کے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے لوگوں سے اپیل کی کہ چائنا مانجھے سے انسان اور پرندوں کو نقصان پہنچتا ہے اور جانیں بھی جاتی ہے اسی لیے ایسی پتنگ بازی سے پرہیز کریں۔ Suba Khan Appeal On Uttarayan Festival

اتراین کے موقع پر شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان کی اپیل
اتراین کے موقع پر شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان کی اپیل

By

Published : Jan 14, 2023, 11:08 AM IST

اتراین کے موقع پر شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان کی اپیل

احمدآباد:14 جنوری کو مکر سنکرانتی (اتراین )کا تہوار ریاست گجرات میں پتنگ بازی کرکے بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے جس میں چائنا مانجھے سے انسان اور پرندوں کو نقصان پہنچتا ہے اور جانیں بھی جاتی ہے ایسی پتنگ بازی سے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے پرہیز کرنے کی اپیل کی۔ اتراین کے تہوار سے متعلق شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ بہت سارے مسلمان بھی اتراین کے موقع پر پتنگ بازی کرتے ہیں لیکن میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ اتراین کا تہوار مسلمانوں کا نہیں ہے بلکہ ہندوؤں کا ہے اور جو بھی اس موقع پر پتنگ اڑاتا ہے میں انہیں پتنگ بازی سے منع کروں گا کہ اس کے لئے آپ فضول خرچ نہ کریں۔ آپ پتنگ اڑانے کے بجائے اس پیسے کا استعمال کسی غریب بچے کو کھانا کھلا کر کریں یا کسی غریب کی مدد کرکے کریں اور ان کی دعائیں حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری برادری سے بھی جو لوگ پتنگ اڑاتے ہیں میں ان سے بھی اپیل کروں گا کہ وہ چائنا مانھے کا استعمال نہ کریں جس سے کسی کی جان کو نقصان ہو پرندہ اور جانور زخمی نہ ہو۔ نہ جانے کتنے بے زبان پرندے چائنا مانجھے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ان بے زبان جانوروں کا اور پرندوں کا خیال رکھا جائے اور اس تہوار کو سادگی سے منایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں غیر مسلموں کو اتراین منانے سے منع نہیں کر رہا ہوں لیکن وہ اپنے پیسوں کا صحیح استعمال کریں۔ فضول خرچی سے بچیں اور کسی غریب کی مدد کریں۔ گائے کو چارہ کھلائیں اور ایسا کام کریں کہ آپ کی روزی روٹی میں برکت ہو۔ چائنا مانجھے کا ذرا بھی استعمال نہ کریں اور میں دعا کرتا ہوں اچھے سے اتراین ختم ہو، کسی کوئی نقصان نہ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں : Kites Distributed by MIM: ایم آئی ایم کی جانب سے گجرات میں پتنگ تقسیم

ABOUT THE AUTHOR

...view details