احمدآباد:ریاست گجرات میں بارہویں سائنس اسٹریم میں احمدآباد کے جمال پور علاقے موجود ایف ڈی اسکول کی طالبات نے بھی شاندار نمبرات حاصل کئے ہیں۔انہوں نے ڈاکٹر بننے کے لئے نیٹ کے امتحانات بھی دے ہیں۔ ایف ڈی اسکول فار گرلز کے طالبات سے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا نے سے گفتگو کرتے ہوئے مستقبل میں سائنس اسٹریم کو لے کر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمندہیں ۔اس تعلق سے کمسر والا عائشہ بی بی عارف بھائی نے بتایا کہ ان کے سائنس میں 93.03 پرسنٹائیل حاصل ہوا ہے ۔ان کا رزلٹ کافی اچھا آیا ہے ۔وہ اس کے سائنس میں کافی محنت کی اور اسکول ٹیچر نے بھی بہترین طریقے سے تربیت دی اس کے لئے آج یہ رزلٹ آیا ہے اس لیے میں کافی خوش ہوں۔
شیخ سہانہ نے بتایا کہ ان کا پورا نام شیخ سہانہ سمیر احمد ہے۔ ان کے سائنس آسٹریم میں 92.98 پرسنٹائیل آئے ہیں۔ وہ ایف ڈی اسکول میں پڑھتی ہیں۔ سائنس میں کافی محنت کرنے کے بعد یہ نتائج حاصل ہوا ہے کیوں دسویں میں وہ لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے ماس پرموشن کے ذریعہ پاس ہو گئے تھے اس لئے بارہویں میں مزید سخت محنت کرنی پڑی۔میں جمال پور میں رہتی ہوں اور میرے والد لاری لگاتے ہیں اور روز کما کر اپنی گھر چلاتے ہیں ۔