بھارت کے اولیاء ہند میں سے ایک حضرت شاہ عالم سرکار کی درگاہ احمدآباد کے شاہ عالم علاقے میں موجود ہیں۔ یوں تو پورے سال اس درگاہ میں عقیدت مند زیارت کرنے آتے ہیں، لیکن رمضان میں حضرت شاہ عالم سرکار کی درگاہ کی رونقیں دوبالا ہو جاتی ہیں۔ خاص طور سے روزے دار کے لیے سحر و افطار کا یہ اہم مرکز بن جاتا ہے۔ گزشتہ 24 سالوں سے اس درگاہ کے خدام سحر و افطار کر اہتمام کرتے آ رہے ہیں، لیکن کورونا وائرس کے سبب گزشتہ 2 سال مساجد کے دروازے بند ہونے کے سبب افطار کا اہتمام نہیں کیا گیا۔ لیکن اب کورونا سے راحت ملنے کے بعد مساجد کے دروازے کھول دے گیے ہیں۔Spiritual scenes of Hazrat Shah Alam Dargah
مساجد میں رمضان کی رونقیں لوٹ آئیں ہیں۔ اس تعلق سے حضرت شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ کورونا کے دوران ہمیں سحر و افطار کا اہتمام کرنے کا موقع نہیں ملا۔ اس لیے ہم دکھی ہیں، لیکن اس سال پہلے کی طرح رمضان المبارک میں نماز ادا کی جارہی ہے۔ سحر افطار کرایا جا رہا ہے۔ درگاہ پر عقیدت مندوں کو آنے دیا جا رہا ہے اس لیے ہم بے حد خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں پورے گجرات سے روزے دار افطار کرنے آتے ہیں۔ سب سے بڑا دسترخوان یہاں لگایا جاتا ہے ایسے میں روزیداروں کے لے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، یہاں بڑی تعداد میں خواتین بھی روزہ افطار کرنے آتے ہیں۔ درگاہ کو خوبصورت روشنی سے سجایا گیا ہے۔ یہاں بہت ہی خوبصورت منظر نظر آتا ہے۔ تاہم ہم رمضان المبارک میں خاص دعائیں بھی کرتے ہیں۔