اردو

urdu

ETV Bharat / state

Azmeen Haj In Gujarat گجرات میں رتھ یاترا کے دوران عازمین حج کو ایئرپورٹ جانے کےلئے میپ جاری

گجرات میں رتھ یاترا کے موقع پر حج کمیٹی کے چیرمین اقبال بھائی سید اور احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے عازمین کو ایئرپورٹ جانے کے لیے متبادل راستے کا انتظام کیا ہے۔

رتھ یاترا کے موقع پر گجرات کے عازمین حج کے ائیرپورٹ جانے کے لئے میپ جاری
رتھ یاترا کے موقع پر گجرات کے عازمین حج کے ائیرپورٹ جانے کے لئے میپ جاری

By

Published : Jun 16, 2023, 7:44 PM IST

Updated : Jun 16, 2023, 8:20 PM IST

احمدآباد: ریاست گجرات میں منعقد ہونے والی رتھ یاترا کے موقع پر ج کمیٹی کے چیرمین ج اقبال بھائی سید اور احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے عازمین کو ایئرپورٹ جانے کے لیے متبادل راستے کا انتظام کیا گیا ہے۔ گجرات کے احمدآباد میں 20/06/2023 کو کوٹ علاقے کی مرکزی سڑک کو رتھ یاترا کے لیے بند کردیا جائے گا۔ ایسے میں گجرات سے سفر حج پر جانے والے عازمین کو ایئرپورٹ پہنچنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لئے گجرات حج کمیٹی کے چیرمین اقبال بھائی سید اور احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے عازمین کو ایئرپورٹ جانے کے لیے متبادل راستے کا انتظام کیا ہے۔

اس تعلق سے ایک میپ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں عازمین کو کونسے راستے سے ایئرپورٹ پہچنا ہے اس کےلئے آسان راستہ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس تعلق سے گجرات حج کمیٹی کے چیرمین نے بتایا کہ عازمین کو رتھ یاترا کے دن ایئرپورٹ پہنچنے میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور راستے بند ہونے کی وجہ سے انہیں ایئرپورٹ پہنچنے میں تاخیر نہ ہو اس کے لئے نئے راستے سے ایئرپورٹ جانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ روٹ کی تفصیل اس طرح ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Cyclone Biparjoy: بپرجوائے طوفان کے بعد احمدآباد میں تین دن تک بارش کی پیش گوئی

روٹ-1- جنوبی گجرات نیشنل ہائی وے اور ایکسپریس ہائی وے سے آنے والے عازمین سی ٹی ایم سے نارول سے وشالہ سرکل تک پہنچنے۔

روٹ-2- سوراشٹر اور کاٹھیاواڑ سے آنے والے عازمین جوہاپورہ سے سناتھل سرکل سے ہوتے ہوئے وشالہ سرکل پہنچیں گے۔وشالا سرکل پہنچنے کے بعد نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں آپ کو متبادل راستہ ملے گا ۔
میپ دیکھیے۔
https://maps.app.goo.gl/QMV3q5dgR3rnGy5t5

Last Updated : Jun 16, 2023, 8:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details