احمدآباد:ریاست گجرات گزشتہ دنوں مبینہ طور پر انتہا پسند تمظیموں کے لئے کام کرنے والے چار بنگلہ دیشی کو گرفتار کیا تھا گیا۔اس کے بعد سکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے ۔ احمد آباد میں غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کرنے کی مہم شروع کی ۔اس کے تحت آج ایس او جی نےاحمدآباد میں 18 بنگلادیشی کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے پر ایس او جی کے اے سی پی بی سی سولنکی نے بتایا کہ بنگلہ دیشی کو پکڑنے کی مہم کافی سے عرصے سے جاری ہے جس میں اٹھارہ بنگلہ دیشی کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ان لوگوں کو شاہ عالم ہے اسن پور، دانی لمڈا ،چنڈولا تالاب جیسے علاقوں میں سے اٹھارہ بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Bangladeshi Citizens In Ahmedabad احمدآباد میں 18 بنگلادیشی گرفتار - سکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے
احمدآباد میں ایس او جی نے خصوصی چھاپہ ماری کے دوران 18 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گزشتہ روز ریاست میں سیکویرٹی ادارے مبینہ طور پر انتہا پسند تنظیموں کے لئے کام کرنے کے الزام میں چار بنگلہ دیشیوں کی گرفتاری کے بعد متحرک ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Indian Fishermen Released پاکستان کی جیلوں میں بند دو سو سے زائد بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا گیا
انہوں نے کہاکہ یہ لوگ احمد آباد میں چھوٹی چھوٹی جھونپڑیاں بنا کر رہ رہے تھے تو کچھ لوگ سڑک پر ٹینٹ بنا کر رہ رہے تھے بنگلہ دیش میں بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے وہ رزگار کی تلاش میں احمدآباد آئے تھے ۔ مزدوری کر کے روزی روٹی کماتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ لوگ ایجنٹوں کے ذریعہ کچھ رقم ادا کرکے احمدآباد آئے تھے۔اس معاملے میں ملوث ایجنٹوں کی بھی تلاش کی جا رہی ہے۔