سماجی کارکن زاہد شیخ نے کہا کہ 'احمد آباد کورونا وائرس کا ہاٹ اسپاٹ ہے۔ ایسے میں شوسل ڈسٹنسنگ بنانا بہت ضروری ہے۔ رمضان کے موقع پر بھی یہ دوریاں بنائے رکھیں، رمضان المبارک میں گھروں میں عبادت کریں۔ آپ کے گھر کے افراد اور بزرگوں کا خیال رکھیں۔ بغیر ضرورت گھر سے نہ نکلیں جس طرح سے اب تک آپ نے لاک ڈاؤن کے احکامات پر عمل کیا ہے، اسی طرح رمضان کے دوران بھی لاک ڈاؤن پر مکمل عمل کریں اور روزہ، نماز اور تراویح گھر میں ہی ادا کریں۔'
سہانہ منصوری نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'پوری دنیا میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے لیکن لوگ سمجھ نہیں رہے اور سبزی خریدنے اور دوسری اشیا لینے کے لیے باہر جمع ہو رہے ہیں۔ ایسے میں ہماری گزارش ہے کہ بلا ضرورت گھر کے باہر بالکل نہ نکلیں ورنہ احمد آباد کے اور بھی علاقوں میں کرفیو نافذ کیا جاسکتا ہے۔ پولیس اور ڈاکٹروں کا تعاون کریں۔ رمضان کے دوران بھی گھر میں رہ کر عبادت کریں اور دعا کریں کہ دنیا کو کورونا وائرس سے نجات مل جائے۔'