احمد آباد:ریاست گجرات کے احمدآباد کے جوہاپورا میں الفلاح چیریٹیبل ٹرسٹ اور میمن ہال خدمت گروپ کے اشتراک سے میتوں کو قبرستان تک پہنچانے کے لئے آخری منزل نام کی وین خدمت شروع کی ہے۔اس تعلق سے الفلاح چیری ٹیبل ٹرسٹ کے ٹرسٹی انیس دیسائی نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں اس علاقے میں اخری سفر نامی ایک گاڑی چلتی تھی جو میت کو قبرستان تک پہنچانے کا کام کرتی تھی۔ لیکن احمد اباد کے جوہاپورہ سرخیز میں سات سے اٹھ لاکھ کی آبادی ہے۔ بڑی تعداد میں مسلم آباد ہیں۔ ایک ہی گاڑی ہونے کی وجہ سے میت کو قبرستان لے جانے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے دوسری گاڑی کو بنانے کے بارے میں سوچا اور الفلاح چیری ٹربل ٹرسٹ نے اخری منزل نام سے ایک نئی گاڑی میت کو قبرستان تک پہنچانے کے لیے شروع کی ہے۔ اس گاڑی کو بنانے میں ساڑھےگیارا لاکھ کا خرچ ہوا۔ یہ بالکل مفت میں خدمات انجام دی جائے گی۔ اسے بنانے میں چار سے پانچ ماہ کا وقت لگا۔ یہ گاڑی پر ہم نے ایک کانٹیکٹ نمبر دیا ہے جسے بھی ضرورت محسوس ہو وہ ہم سے رابطہ کر سکتا یے۔ ہم 15 سے 20 منٹ کے دوران ان کے گھر تک پہنچ کر باآسانی میت کو قبرستان پہنچانے کا کام کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ گاڑی چلانے کے لئے ایک ڈرائیور ہے۔ اسے ہمارا گروپ سیلری دے گا۔ ہم کسی سے بھی کوئی پیسہ وصول نہیں کریں گے۔ اس تعلق سے سماجی کارکن منزیر سید نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے انیس بھائی کا ایک ڈریم پروجیکٹ تھا کہ اخری منزل وین کی شروعات کی جائے۔ وہ خواب آج پورا ہوا ہے ۔