اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gujarat Assembly Election 2022 سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا - گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے احمدآباد کے لال دروازہ علاقے میں واقع دفتر پر پریس کانفرنس کے دوران اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ Gujarat Assembly Election

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا

By

Published : Nov 10, 2022, 12:21 PM IST

احمدآباد: گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ حکمراں جماعت بی جے پی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے ووٹرز کو اپنی اپنی طرف راغب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے پارٹی دفتر میں گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے ریاست کی عوام سے حمایت کرنے کا اعلان کیا۔

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا


پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی نائب صدر محمد شفیع نے کہا کہ ان کی سیاسی جماعت گجرات میں خوف و ہراس اور بدعنوانی کے خاتمے اور عوام کے تمام مسائل پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔امید ہے کہ عوام اس بنیاد پر ایس ڈی پی آئی کی حمایت کریں گے۔ Social Democratic Party Of India Announce Candidate Name For Gujarat Assembly Election

مزید پڑھیں:Gujarat Assembly Elections 2022 گجرات میں اب تک دو آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے

انہوں نے کہا کہ دریا پور سے ارشاد شیخ، جمال پور سے محسن قریشی، ویجلپور سے امجد خان پٹھان، دانی لمڈا سے کم کم بین راٹھور، انجار سے روشن علی شاندانی، سدھ پور سے مسیح اللہ گھگھا، بہاولنگر ویسٹ سے منہر کانجی راتھوڑ، سورت مشرق سے عباس ہانس، جلال پور سے محمد شوکت علی نو شرکار، نوساری سے عبدالقدیر اور وڈگام، پالنپور سومناتھ ، بہاونگر ایسٹ میں بھی ہم اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان جلد کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details