احمدآباد:ریاست گجرات میں آئندہ 14 جنوری کو ہونے والے اتران کے تہوار کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ اس موقعے پر لوگ بڑی تعداد میں پتنگ بازی کرتے ہیں۔ پتنگ بازی کی وجہ سے پرندوں کے ساتھ ساتھ انسانوں کے بھی زخمی ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس تعلق سے کے کاونسلر مرزا حاجی اسرار بیگ نے کہا کہ گجرات میں میں کئی برسوں سے 14 جنوری مکر شنکراتی یعنی اترائن ہر قوم کے لوگ زبردست مناتے ہیں اور اپنی اپنی چھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی کرتے ہیں۔ بے زبان جانور کی گردن پتنگ کی ڈوری سے کٹ جاتی ہے۔ انہیں بہت پریشانی ہوتی ہے۔ راستوں پر اسکوٹر، موٹر سائیکل اور سائیکل سے چلنے والے لوگ بھی اکثر پتنگ کی ڈور کی وجہ سے حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں اور ان میں کئی لوگوں کی کی گردن کٹ جاتی ہے۔ لوگوں کو پتنگ بازی کے دوران چند باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ ان کی وجہ سے دوسروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اترائن کے موقعے پر جوہا پورا میں مسلمانوں سے پتنگ بازی نہ کرنے کی اپیل - پتنگ بازی نہ کرنے کی اپیل
Gujarat Social Activists on Kite Festival: گجرات میں آئندہ 14 جنوری کو ہونے والے اتران کے تہوار کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ اس موقعے پر لوگ بڑی تعداد میں پتنگ بازی کرتے ہیں۔ پتنگ بازی کی وجہ سے پرندوں کے ساتھ ساتھ انسانوں کے بھی زخمی ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اترائن کے موقع پر جوہا پورا میں مسلمانوں سے پتنگ بازی نہ کرنے کی اپیل
Published : Jan 8, 2024, 3:13 PM IST
یہ بھی پڑھیں:نوساری میں رائل انگلش میڈیم اسکول کا نواں سالانہ پروگرام کا انعقاد
سماجی کارکن گل معین کھوکھرنے اپیل کی کہ آنے والے کائٹ فیسٹیول میں ملک اور دنیا کے لوگ اس فسٹیول کو منانے کے لیے گجرات آتے ہیں۔ اترائن کے تہوار کا ہم سپورٹ کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی میں اپنے جو ایریا کے مسلمان ہیں، ان سبھی سے اپیل کرتے ہیں کہ اس سے بچیں تو بہتر ہے کیوں کہ یہ چیز آسمان میں اڑنے والے پرندو چرند سب کے لیے جان لیوا تہوار ہے۔