احمدآباد:ریاست گجرات کے منی پور میں تشدد اور خواتین پر ہو رہے ظلم و ستم کے خلاف احمدآباد میں ہندو مسلم سماجی کارکنان نے مشتر کہ طور پر مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں شامل لوگوں نے حکومت سے منی پور میں جاری تشدد پر جلد سے جلد قابو پانےکا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر کچھ گاندھی وادی لوگ بھی موجود رہے اور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے چرخا لے کر سوت بھی کاٹا ۔" نفرت کی بھاشا بند کرو پیار کی بھاشا شروع کرو مہیلاوں پر اتیاچار بند کرو کے نعرے بھی لگائے گئے
اس تعلق سے سماجی کارکن عارفہ پروین نے کہا کہ منی پور تشدد میں ملک کو شرمشار کرنے والا حادثہ ہوا ہے۔ اس سے غلط اور کیا ہو سکتا ہے۔ ہمارے ملک میں ایک نعرہ لگایا جاتا ہے کہ بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ لیکن یہاں پر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ بیٹی کو بچنے نہیں دیا جا رہا ہے تو بیٹی کو پڑھائیں گے کہاں سے۔
انہوںنے کہاکہ خواتین کے گم ہونے سے لے کر ان کے ساتھ عصمت دری کی جا رہی ہے۔ منی پور میں وہی گھناونی حرکت کی گئی تشدد ہوا عورتوں کی عزت لوٹی گئی اور حتی کہ برہنہ کرکے پریڈ کروائی گئی۔ ہمارا ملک ایک مہذب ملک ہے ۔ اس ملک میں اس طرح کی حرکت سوچی بھی نہیں جا سکتی ہے۔